ایران کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر صدر ایران کو  17 ممالک کے سربراہان کا تہنیتی پیغام

تہران/ ارنا: ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 45ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا کے 17 ملکوں کے سربراہوں نے صدر سید ابراہیم رئیسی کو تہنیتی پیغام بھیجے۔

صدارتی دفتر کے مطابق، اسپین، تھائی لینڈ اور برونئی کے بادشاہوں، روس، نکاراگوا، بوسنیا، پولینڈ، ترکیہ، سری لنکا، جمہوریہ آذربائیجان، فلپائن، گھانا، یوروگوئے، کوناکری گنی اور مالاوی کے صدور اور سوئٹزرلینڈ اور تھائی لینڈ کے وزرائے اعظم نے اس مناسبت سے صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔

اس کے علاوہ چین کے صدر، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، سعودی عرب کے بادشاہ اور ولیعہد، یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ، قطر کے امیر، نائب امیر اور وزیر اعظم اور بیلاروس کے صدر نے بھی ایران کے اسلامی انقلاب کی پینتالیسویں سالگرہ پر صدر ایران کو تہنیتی مراسلے بھیجے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سلسلے میں تہران میں بھی ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں پر 100 ملکوں سفیروں نے حاضر ہوکر صدر سید ابراہیم رئیسی اور ایرانی عوام کو ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی مبارک باد پیش کی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .