13 فروری، 2024، 6:26 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85386000
T T
0 Persons

لیبلز

ایران میں 10 ہزار ميگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے سولر بجلی گھر زیر تعمیر

کرج/ ارنا- ایران کی رینیوئیبل انرجی اور الیکٹرک ٹیکنالوجی کے ادارے کے سربراہ اکبر شعبانی کیا نے کہا ہے کہ اس وقت ایران کے مختلف علاقوں میں متعدد سولر انرجی پیدا کرنے والے بجلی گھر زیر تعمیر ہیں جو کہ مجموعی طور پر 10 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام تعمیرات بین الاقوامی معیاروں کے مطابق ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کام صدارتی دفتر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی مدد سے کیا جا رہا ہے تا کہ مشینوں اور بجلی گھروں میں استعمال ہونے والے وسائل کو بہترین کوالٹی کے تحت تعمیر اور اسے آزمایا جا سکتے۔

اکبر شعبانی کیا نے کہا کہ سولر ٹیکنالوجی کی مارکیٹ میں توسیع لانے کی بھی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .