یہ ملاقات سیاحت اور وابستہ صنعتوں کے 17ویں بین الاقوامی اجلاس کے موقع پر انجام پائی۔ صدر مملکت نے اس موقع پر سیاحت کے عالمی ادارے کے سربراہ کو ایران کے سیاحتی مراکز کے معائنے کی دعوت دی اور کہا کہ بعض مغربی ممالک ایرانوفوبیا پھیلا کر اپنے سامراجی اہداف حاصل کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے ضروری ہے کہ عالمی ادارے سیاحت اور ایران کی وزارت سیاحت اور ثقافتی میراث تعاون کریں اور دنیا کے دیگر ممالک کے شہریوں کو ایران سے آشنا کرائیں۔
اس موقع پر عالمی ادارہ سیاحت کے سربراہ زوراب پولولیکاشولی نے سیاحت کے عالمی اجلاس میں صدر ایران کی شرکت کو کم نظیر واقعہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے اس موضوع کو اہمیت دینے کے مترادف قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ بعض عالمی ذرائع ابلاغ کے منفی پروپیگینڈوں کے برخلاف اسلامی جمہوریہ ایران میں سیاحت کے لئے بہت ہی مناسب گنجائش موجود ہے۔ عالمی ادارہ سیاحت کے سربراہ نے ایران کی جانب سے متعدد ممالک کے باشندوں کے لئے ویزا ہٹا دینے کو بھی ایک مثبت اور قابل قدر اقدام قرار دیا جس سے ایران کے سیاحت کے شعبے کو بہت زیادہ فروغ ملے گا۔
آپ کا تبصرہ