طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغانستان امریکی فوجی سازوسامان کا سب سے زیادہ فروخت کرنے والا ملک بن گیا ہے۔
اپنی انتخابی کمپین کے دوران ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کو امریکی تاریخ کا سب سے شرمناک لمحہ قرار دیتے ہوئے دعوی کہ امریکی فوج نے جو 85 بلین ڈالر مالیت کا فوجی سازوسامان افغانستان میں چھوڑا ہے، کابل اس فوجی سازوسامان اور نئے امریکی ہتھیاروں کا سب سے بڑا فروخت کنندہ بن گیا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں اب بھی سینکڑوں امریکی اور ان کے ساتھی موجود ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل پاکستان کے نگران وزیر اعظم انور الحق کاکڑ نے بھی ایسا دعویٰ کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ