تہران (ارنا) افغانستان کی نگراں حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افغانستان میں امریکی فوجیوں کے بچ جانے والےساز و سامان کی فروخت کے دعوے کے جواب میں کہا ہے کہ یہ سازوسامان ( جدید ہتھیار) افغانستان کی حکومت کے اختیار میں ہے اور اسے ملک کی سلامتی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔