اسرائیل کے چینل 13 نے ایک سروے کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صیہونی یونیورسٹیوں کے 42 فیصد طلبا جن کا شمار ریزرو فورس میں ہوتا تھا اور جنگ غزہ میں شامل ہوئے ہیں، نامناسب ذہنی حالت کے نتیجے میں ہمیشہ کے لئے تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق، 60 فیصد صیہونی طلبا کا کہنا ہے کہ جنگ غزہ کے آغاز کے بعد ان کی ذہنی حالت بدتر ہوئی ہے۔
اس سروے میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی ریزرو فورس کی تعداد میں بھی بری طرح کمی آئی ہے۔
یہ سروے ساڑھے 7 ہزار صیہونی طلبا اور طالبات پر کیا گیا جس سے معلوم ہوا ہے کہ 48 فیصد طلبا رواں جنگ کی وجہ سے نفسیاتی مشاورت لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی فوجی غزہ میں روزانہ جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 28 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید اور 70 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔ شہید ہونے والے فلسطینیوں میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔
آپ کا تبصرہ