رپورٹ کے مطابق، ہیکروں نے انتہائی اہم خفیہ دستاویزات تک دسترسی حاصل کرلی ہے۔
ہیکروں نے اعلان کیا ہے کہ ان دستاویزات میں بحرین میں موجود امریکی باوردی دہشت گردوں کے فوجی مرکز کی تصویریں اور انتہائی تفصیلی نقشے موجود ہیں۔ یہ امریکی فوجی مرکز منامہ کے قریب الجفیر میں واقع ہے۔
فریق الطوفان ہیکر گروپ نے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ یہ اقدام غزہ کے مظلوم فلسطینیوں اور ان کی شجاعانہ استقامت اور اسی طرح لبنانی، یمنی اور عراقی استقامت کی حمایت میں کیا گیا ہے۔
بحرینی ہیکروں نے اعلان کیا ہے کہ یہ دستاویزات عراق، یمن، لبنان اور بحرین کے استقامتی گروہوں کو فراہم کئے جائیں گے۔
قابل ذکر ہے بحرین کی آل خلیفہ بادشاہت نے صیہونیوں کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کئے ہوئے ہیں تاہم بحرینی عوام نے اعلان کیا ہے کہ وہ استقامتی محاذ اور فلسطینی عوام کی حمایت سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔
آپ کا تبصرہ