امریکہ کو سمجھ جانا چاہئے کہ اسے دیگر ممالک کے امور میں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں ہے: وزیر داخلہ

تہران/ ارنا- وزیر داخلہ احمد وحیدی نے بدھ کے روز عراق کے وزیر داخلہ کے مشیر اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات اور گفتگو کی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا عراقی حکومت اور عوام کی جانب سے فلسطین کی حمایت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایک حساس تاریخی دور سے گزر رہے ہیں اور ضرورت اس بات کی ہے کہ دنیا کو امت اسلامیہ کے موقف سے آگاہ کیا جائے۔

انہوں نے عراق پر امریکی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل میں عراق کے نمائندے نے بہت ہی اچھا موقف اپنایا۔ احمد وحیدی نے کہا کہ امریکہ کو سمجھ لینا چاہئے کہ انہیں دیگر ممالک کے امور میں مداخلت اور شام اور یمن پر بمباری اور ساتھ ساتھ صیہونی حکومت کی حمایت کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

انہوں نے اربعین امام حسین (ع) کے موقع پر عراق کی میزبانی کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اربعین کے موقع پر زیارت ایران اور عراق کے مابین تعاون اور برادری کے جذبے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

عراق کی وزارت داخلہ کے مشیر نے بھی اس موقع پر کہا کہ سرحدی علاقوں میں زائروں کو بہتر خدمات پیش کرنے کے لئے ایران کے ساتھ تعاون میں اضافہ کیا جائے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .