ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ طبی عملے کے بھیس میں جنین ہسپتال پر صیہونی فوجیوں کا حملہ اور کئی زخمی فلسطینیوں کو شہید کرنا؛ صیہونی حکومت نے جرم اور تباہی تک کی تمام حدیں پار کردی ہیں!
آج صبح منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے عام فلسطینی شہریوں اور طبی عملے کا لباس پہن کر جنین کے ہسپتال پر دھاوا بول دیا اور ہسپتال کے عملے کو ہراساں کرتے ہوئے، وارڈ میں زبردستی گھس گئے اور تین زخمی فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کردیا۔
آپ کا تبصرہ