25 جنوری، 2024، 9:11 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85365656
T T
0 Persons

لیبلز

سن 2024 میں برکس کا پہلا اجلاس اگلے ہفتے

25 جنوری، 2024، 9:11 PM
News ID: 85365656
سن 2024 میں برکس کا پہلا اجلاس اگلے ہفتے

ماسکو-ارنا- ماسکو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے بتایا ہے کہ سن 2024 میں برکس کے اراکین کا پہلا اجلاس اگلے ہفتے ماسکو میں منعقد ہوگا۔

ماسکو میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے اس سلسلے میں روس کے نائب وزیر خارجہ سرگی ریابکوف سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں برکس کے استحکام اور کچھ ملکوں کی جانب سے یک طرفہ کارروائيوں کے سد باب کے سلسلے میں تعاون پر زور دیا گيا ۔

اس ملاقات میں ایران کے سفیر نے برکس کے ساتھ تعاون میں فروغ کو ایران کی اہم خارجہ پالیسی قرار دیا اور کہا کہ ایران برکس کے پروگراموں میں سنجیدگي کے ساتھ حصہ لے گا۔

انہوں نے اسی طرح منصفانہ و پر امن عالمی نظام کے لئے علاقائی اور عالمی تنظیموں کے ساتھ تعاون پر اسلامی جمہوریہ ایران کی آمادگي کا اعلان کیا۔

اس ملاقات میں روس کے نائب وزیر خارجہ سرگی ریابکوف نے علاقائی و عالمی تنظیموں میں ایران و روس کے تعاون کو موثر قرار دیا اور برکس کی صدارت روس کے ہاتھ میں ہونے کا ذکر کرتے ہوئے ایران کے موثر رول پر زور دیا اور کہا کہ برکس تمام شعبوں میں ایران کے مشورے سے فائدہ اٹھائے گا۔

اگلے ہفتے ماسکو میں برکس کا اجلاس ، پانچ اراکین کے ساتھ پہلا اجلاس ہوگا۔

سن 2024 میں روس برکس کا سربراہ بنا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .