اسرائیلی حکومت کو ایرانی فوجی مبصرین کے خلاف کارروائی کا انجام بھگتنا پڑے گا، وزیر خارجہ

نیویارک-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے شام میں ایران کے پانچ فوجی مبصروں کے قتل کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام اپنے  خط میں لکھا ہے: اسرائیلی حکومت کو ایرانی فوجی مبصرین کے خلاف  دہشت گردانہ کارروائی کا انجام بھگتنا پڑے گا۔

وزير خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش کے نام اس خط میں 20 جنوری سن 2024 میں صیہونی حکومت کے اس میزائل حملے کا ذکر کیا جس میں ایران کے 5 فوجی مبصر شہید ہو گئے تھے اور لکھا: اس مذموم حرکت سے اسرائیلی حکومت کی دہشت گردانہ فطرت ، علاقے میں ناپائیداری کے عنصر کی شکل میں اس کا رول اور علاقے اور علاقے کے باہر امن و امان کے لئے اس کا خطرہ ہونا پوری طرح سے واضح ہو گیا۔

انہوں نے اسی طرح اپنے خط کے ایک حصے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق اپنے فرائض پر عمل کرتے ہوئے طاقت کے غیر قانونی استعمال کے اسرائیلی حکومت کے قدم کی شدید مذمت کرکے کیونکہ اس قسم کا اشتعال انگیز قدم، علاقائي و عالمی امن و امان کے لئے سنجیدہ خطرہ ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .