20 جنوری، 2024، 7:17 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85360126
T T
0 Persons

لیبلز

ایران صنعتی ترقی میں دنیا کے 164 ممالک سے بازی لے گیا

تہران (ارنا) اقوام متحدہ کی انڈسٹریل ڈیویلپمینٹ آرگنائزیشن کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2022 میں ایران کی صنعتی پیداوار میں ٪6.5 اضافہ ہوا جو دنیا کے 164 ممالک سے زیادہ ہے۔

ارنا  کے مطابق، اقوام متحدہ کی انڈسٹریل ڈیویلپمینٹ آرگنائزیشن  (UNIDO) نے "انٹرنیشنل ایئر بک آف انڈسٹریل سٹیٹسٹکس" نامی رپورٹ میں 2022 میں ایران کی صنعتی پیداوار کی اضافی قدر میں ٪6.5  اضافے کا اعلان کیا ہے۔ 2021 میں ایران کی صنعتی پیداوار کی اضافی قدر میں ٪6.6  اضافہ ہوا تھا۔

اس بین الاقوامی تنظیم کے اندازے کے مطابق 2022 میں ایران کی جی ڈی پی میں صنعتی قدر کا حصہ ٪14.7 تھا۔

اس رپورٹ کے مطابق 2022 میں صنعت کی قدر میں اضافے کے لحاظ سے ایران 213 ممالک میں دنیا میں 49 ویں نمبر پر ہے۔ دوسرے الفاظ میں، ایران کے صنعتی شعبے کی اضافی قدر کی ترقی 164 ممالک سے زیادہ اور صرف 48 ممالک سے کم رہی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .