ارنا کے مطابق اس گروہ کے افراد دہشت گردانہ حملے انجام دینا چاہتے تھے کہ بدھ کے روز ان کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد ان کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
قدس سیکورٹی سینٹر کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی آپریشن میں جیش الظلم نامی دہشت گرد گروہ کا ایک دہشت گرد جو پوری طرح مسلح تھا، ہلاک ہوگیا اور اس کے ساتھی بھاگ لئے ۔
اس رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران کے اہلکاروں نے فراری دہشت گردوں کا پیچھا کرکے انہیں محاصرے میں لے لیا اور انہیں مکمل طور پر ختم کرنے کی کوشش جاری ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحے، گولہ باردو، دھماکہ خیز مواد ، بم بنانے کے آلات اور خود دھماکوں کے وسائل برآمد ہوئے اور جیش الظلم کے ایک بڑے دہشت گردانہ منصوبے کو ناکام بنادیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ دہشت گرد گروہ جیش الظلم نے امن و امان کو درہم برہم کرنے اور بے گناہ بلوچ عوام کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے لئے بے شمار وارداتیں انجام دی ہیں ۔
اس گروہ کے دہشت گردانہ حملوں میں ، زاہدان کی جامع مسجد، مسجد امام علی علیہ السلام پر دہشت گردانہ حملہ، سیکورٹی اہلکاروں کی بس میں دھماکہ، 2009 میں پشین میں دہشت گردانہ حملہ، 2010 میں 9 محرم کو چابہار میں دہشت گردانہ حملہ اور دیگر بہت سے دہشت گردانہ حملے شامل ہیں جن میں ایران کے صوبہ سیستان وبلوچستان کے شیعہ اور سنی، دونوں فرقوں کے مسلمان شہید ہوئے ہیں ۔
آپ کا تبصرہ