17 جنوری، 2024، 11:19 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85357034
T T
0 Persons

لیبلز

مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ہدف  پر عراق کا حملہ

تہران – ارنا – عراق کی اسلامی استقامتی تنظیم نے منگل کی رات اعلان کیا ہے کہ اس نے گزشتہ دنوں  قلب  مقبوضہ فلسطین میں ایک صیہونی ہدف کو میزائل سے نشانہ بنایا

ارنا نے المیادین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عراق کی اسلامی استقامتی تنظیم نے منگل کی رات اعلان کیا ہے اس نے گزشتہ دنوں قلب مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ہدف پر میزائل داغا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اس حملے میں الارقب نامی جدید کروز میزائل سے حملہ کیا گیا

 قابل ذکر ہے کہ غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت شروع ہونے کے بعد  سے ہی علاقے کی اسلامی استقامتی تنظیموں نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں غاصب صیہونی حکومت کے اہداف پر تسلسل کے ساتھ حملے کئے ہیں۔

چونکہ غزہ پر وحشیانہ حملوں میں غاصب صیہونی حکومت کو امریکا کی  بھر پور حمایت حاصل ہے اور یہ ناجائز حکومت  امریکا کے دیئے ہوئے ہزاروں ٹن بم مظلوم فلسطینی عوام پر برسا چکی ہے، اس لئے عراق کی اسلامی استقامتی تنظیم نے عراق اور شام میں امریکا کے فوجی اڈوں پر بھی میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں۔   

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .