ارنا کے مطابق شہید عزالدین قسام بریگیڈ نے ایک جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے شہر خان یونس میں صیہونی فوجیوں کے جمع ہونے کے ایک مرکز پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔
القسام بریگیڈ نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ ہے کہ خان یونس میں صیہونی فوج کے دو ٹینکوں اور ایک بلڈوزر کو راکٹوں اور بموں سے نشانہ بناکر تباہ کردیا ۔
جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس نے بھی شہر خان یونس کے مشرق میں صیہونی فوجیوں کے جمع ہونے کے ایک مرکز پرمارٹر گنوں سے حملہ کیا ہے ۔ سرایا القدس نے اس حملے کی فونیج بھی جاری کی ہیں۔
ادھر القسام بریگیڈ نے صیہونی حکومت کا ایک چھوٹا جاسوس ڈرون اپنے قبضے میں لے لینے کی خبر دی ہے۔
القسام بریگیڈ نے اس چھوٹے جاسوس ڈرون کو اپنے قبضے میں لینے کی فوٹیج بھی جاری کی ہیں ۔
آپ کا تبصرہ