15 جنوری، 2024، 10:28 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85355449
T T
0 Persons

لیبلز

صدر ایران سے ہندوستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات

 تہران – ارنا – ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پیر کی شام تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سے سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی ۔

 ارنا کے مطابق صدر سید ابرہیم رئیسی نے اس ملاقات میں چا بہار بندرگاہ کی توسیع کے معاہدے سمیت دونوں ملکوں کے درمیان  ہونے والے سمجھوتوں پر عمل درآمد میں تاخیر کی تلافی اور تیزی رفتار عمل درآمد کی پیروی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سید ابراہیم  رئیسی نے ایران اور ہندوستان کے دیرینہ  باہمی روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سیاسی، اقتصادی اور سائنس وٹیکنالوجی ، نقل و حمل اور توانائی کے شعبوں میں تعاون میں توسیع کے لئے  دونوں ملکوں کے اعلی حکام کے اتفاق رائے کے مطابق عمل کرنے کی ضرورت ہے۔      

 صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے ہندوستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں  اسی طرح منظم جرائم اور دہشت گردی کے خلاف مہم ، افغانستان میں امن و استحکام، اپنی قومی کرنسیوں میں باہمی تجارت کی تقویت اور بین الاقوامی سمندری علاقوں میں جہاز رانی کی سلامتی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 صدر سید ابراہیم رئیسی نے اپنی گفتگو کے ایک اور حصے میں غزہ میں صیہونی حکومت کے  جرائم کو جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم قرار دیا اور کہا کہ غزہ پر حملوں کا بند ہونا، صیہونی حکومت کو اس کے کئے کی سزا دینا اور فلسطینی عوام کے حقوق کی بحالی اس علاقے میں امن و ثبات کی  بحالی کی واحد راہ ہے۔

صدر ایران نے کہا کہ ہندوستان غزہ پر بمباریاں بند کرانے ،   محاصرہ ختم کرانے اور مظلوم فلسطینیوں کے حقوق  کی بحالی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

 ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اس ملاقات میں سانحہ کرمان پر ایران کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی اور علاقے کے ملکوں کے ساتھ روابط کے  فروغ  خاص طور پر ہندوستان کے ساتھ روابط میں توسیع کے لئے صدر ایران کی مساعی کا شکریہ ادا کیا۔

انھو ں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ جامع تعاون کے طویل المیعاد سمجھوتے میں ہندوستان کی دلچسپی کا اظہار اور چا بہار بندرگاہ کی توسیع کے پروجکٹ کی مکمل پابندی کا اعلان کیا ۔

ہندوستان کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ ہمہ گیر تعاون میں توسیع کا خواہاں ہے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .