15 جنوری، 2024، 8:33 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85355396
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی فوجی چوکیوں پر حزب اللہ کے حملے

15 جنوری، 2024، 8:33 PM
News ID: 85355396
صیہونی فوجی چوکیوں پر حزب اللہ کے حملے

 تہران – ارنا – حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں پیر کو تین صیہونی فوجی چوکیوں پر حملے کئے

ارنا نے لبنانی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ نے المطلہ، برکہ ریشا اور رامیم میں صیہونی فوجی چوکیوں پر میزائل سے حملے کئے ہیں۔

 حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس کے سپاہیوں نے غزہ کے مظلوم عوام اور استقامتی فلسطینی محاذ کی حمایت میں پیر کی شام صیہونی حکومت کی  رامیم فوجی چوکی کو میزائل سے نشانہ بنایا اور جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

  لبنانی میڈیا نے اسی کے ساتھ المطلہ اور برکہ ریشا میں بھی صیہونی فوجی چوکیوں پر حزب اللہ کے میزآئلی حملے کی خبر دی ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے برکہ الریشا پر حملے میں برکات نامی میزائل سے حملہ کیا ہے۔   

 قابل ذکر ہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے  وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی اہداف پر تسلسل کے ساتھ حملے کئے ہیں ۔

حال ہی میں روزنامہ الاخبار نے لکھا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی اہداف پر حملے کے لئے خاص حکمت عملی اپنائی ہے جس ک مقابلے پر صیہونی  دشمن قادر نہیں ہے۔

 صیہونی میڈیا نے بھی بارہا اعتراف کیا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں پر حزب اللہ لبنان کو بدستور برتری حاصل ہے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .