14 جنوری، 2024، 9:58 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85354245
T T
0 Persons

لیبلز

صدر ایران : یمن پر حملے نے امریکا کی جارحانہ اور انسانیت دشمن ماہیت بے نقاب کردی

تہران – ارنا – صدر سید ابراہیم رئیسی نے یمن کے خلاف امریکی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام نے امریکا کی جارحانہ اور انسانیت دشمن ماہیت سب پر عیاں کردی۔

ارنا کے مطابق صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں یمن کی بہادر قوم کی شجاعت کی قدردانی کی اور بین الاقوامی  جہازرانی کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔

 سید ابراہیم رئیسی نےغاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں دسیوں ہزار عام فلسطینی  شہریوں، بچوں اور خواتین کے قتل عام کو نسل کشی قرار دیا اور کہا کہ  دنیا کی تمام اقوام کی نگاہ میں یہ حکومت قابل مذمت ہے۔

 انھوں نے یمنی عوام کے خلاف  امریکا کے  جارحانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا یہ حملہ اس کی جارحانہ اور انسانیت دشمن ماہیت کا ثبوت ہے۔

 صدر ایران نے کہا کہ یمنی عوام نے برسوں جارحین کے مقابلے میں مزاحمت کی ہے اور آج بھی وہ مظلوم فلسطینی عوام کے دفاع میں موثر کردار ادا کررہے ہیں، ان کے خلاف امریکا کا جارحانہ اقدام   دنیا کی سبھی حریت پسند اقوام کے نزدیک قابل مذمت ہے۔

 انھوں نے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کو ایران کا اصولی موقف قرار دیا اور کہا کہ صیہونیوں کے مظالم فلسطینی قوم کی حتمی فتح  کے ساتھ ختم ہوں گے۔

 یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے بھی اس ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ  ہم مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں اپنے موقف پر ثاب قدم ہیں اور امید کرتے ہیں کہ امت اسلامیہ صیہونیوں اور ان کے حامیوں کے جرائم برملا کرنے میں اپنی پوری توانائیوں سے کام لے گی ۔    

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .