فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کے مطابق صیہونی حکومت کے حملوں میں اسی طرح 59 ہزار 604 لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اعلان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ کے مختلف علاقوں میں 10 جرائم کا ارتکاب کیا جس میں مجموعی طور پر 112 لوگ شہید اور 194 زخمی ہوئے ہيں۔
واضح رہے فلسطینی مجاہدوں نے 7 اکتوبر سن 2023 میں الاقصی طوفان نام سے غزہ سے ایک آپریشن شروع کیا تھا۔
45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔
7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں۔
آپ کا تبصرہ