9 جنوری، 2024، 1:09 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85348731
T T
0 Persons

لیبلز

رہبر ایران: غزہ کے عوام کی استقامت نے امریکا اور صیہونی حکومت کو عاجز کردیا ہے۔

تہران – ارنا -  رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ ہمیں عوام کی طاقت کو فراموش نہیں کرنا چاہئے، آج غزہ کے عوام کی استقامت نے امریکا اور صیہونی حکومت کو عاجز کردیا ہے۔

ارنا کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے منگل کو 9 جنوری کے  تاریخی قیام کی مناسبت سے، آپ سے ملاقات کے لئے آنے والے قم کے  ہزاروں لوگوں کے اجتما ع سے خطاب میں فرمایا کہ  ہمیں عظیم واقعات میں عوام کے کردار کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔    

آپ  نے فرمایا  کہ ہم نے خود اپنی زندگی میں اس بات کا تجربہ کیا ہے کہ نہ صرف یہ کہ اس بات کو ہم خود فراموش نہ کریں بلکہ دوسروں کے لئے یہ تجربہ بیان کریں۔

  رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آپ ایک عظیم واقعے میں عوام کی موجودگی اور ان کی استقامت کا کردار ملاحظہ فرمائيں کہ ایک چھوٹےسے گروہ، تھوڑے سے لوگوں نے، ایک بالشت زمین میں، بیس لاکھ کی آبادی نے ، امریکا جیسی بڑی طاقت اور اس سے وابستہ صیہونی حکومت کو عاجز کردیا ہے، عوام کی طاقت یہ ہے۔  

 آپ نے فرمایا کہ قم کا واقعہ بہت عظیم ہے کیونکہ قم کے عوام نو جنوری کو سڑک پر نکل پڑے ، مارکھائی، کچھ لوگ شہید  ہوئے، کچھ لوگ گرفتار ہوکے جیل گئے لیکن انھوں نے ایسی تحریک شروع کی جس نے اس ملک پر مسلط ظالم  اور مستکبر حکومت کو تقریبا ایک سال میں ختم کردیا۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ امام (خمینی رحمت اللہ علیہ ) نے عوام کو سکھایا کہ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے میدان میں موجود رہنا ضروری ہے۔

آپ نے فرمایا کہ امام(خمینی رحمت اللہ علیہ )  جماعتوں اور گروہوں کے ساتھ نشست وبرخاست کے بجائے عوام کے ساتھ تھے۔

 رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ امام نے ہمیں بتادیا، عوام کو  دکھادیا اور انہیں سکھا دیا کہ میدان میں ان کی موجودگی معجزہ نما ہے۔

آپ نے فرمایا کہ امام (خمینی رحمت اللہ علیہ ) نے ایرانی سال 41 اور 42 یعنی 1962 اور 63 میں اپنی باتوں سے ، منطق سے  اور استدلال سے ایران کے عوام پر یہ ثابت کردیا اور سمجھا دیا کہ اگر وہ آگے بڑھنا چاہتے ہیں، مطلوبہ نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں تو میدان میں موجود رہیں ۔ پیچھے ہٹنے، اس پر یا اس پر بھروسہ کرنے یا گوشہ نشین رہنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے ، بلکہ بیچ میدان میں آنا ضروری ہے  آور آپ خود بیچ میدان   میں آئے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .