9 جنوری، 2024، 12:13 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85348633
T T
0 Persons

لیبلز

نیویارک میں فلسطین کے حامیوں نے سڑکیں بلاک کردیں

 تہران – ارنا – نیویارک میں فلسطین کے 3000 سے زیادہ حامیوں نے تین پلوں اور ایک سرنگ کو  اپنے دھرنے اور مظاہرے سے بند کردیا۔

ارنا نے منگل کو ای بی سی نیوز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فلسطین کے حامیوں نے مقامی وقت کے مطابق  پیر کے روز اپنے دھرنوں اور مظاہروں سے  نیویارک کے بروکلن ، ولیمزبرگ اور مین ہٹن کے پلوں کو بند کردیا۔

 اس رپورٹ کے مطابق فلسطین کے حامی مظاہرین نے اسی طرح ہالینڈ نامی سرنگ کو بھی جو نیویارک کے علاقے  مین ہٹن کو نیوجرسی سے ملاتی ہے ، بند کردیا ۔  

 ای  بی سی نیوز کے مطابق نیویارک کے پولیس چیف پیٹرول جان شل نے نیویارک کے چار مختلف علاقوں سے 325 افراد کی گرفتاری کی خبردی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق 120 افراد ہالینڈ سرنگ  میں داخل ہونے کی جگہ   سے گرفتار کئے گئے ہیں۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .