جنگی جہاز شہید ابو مہدی المہندس سپاہ پاسداران اسلامی ایران کے بحری بیڑے میں شامل

بندر عباس (ارنا) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل تنگسیری کے مطابق شہید ابو مہدی المہندس جنگی جہاز 2 ہزار ناٹیکل میل اور 14 دن مسلسل سفر کر سکتا ہے۔

ارنا  کے نامہ نگار کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے ریئر ایڈمرل علیرضا تنگسیری نے ہفتے کے روز بندر عباس میں IRGC نیوی میں نئے جہازوں اور اسٹریٹجک آلات کو شامل کرنے کی بارہویں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مشن جنگی طاقت کو بڑھانا، دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ، خطے کی سیکورٹی کو مستحکم بنانا، استکبار مخالف بنیادوں اور صلاحیتوں کو مضبوط کرنا، انصاف اور مزاحمت کی تلاش،  خود اعتمادی کا فروغ اور ملکی صلاحیتوں پر انحصار ہے۔

شہید ابو مہدی المہندس جنگی جہاز زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائلوں کے ساتھ سب سے جدید اور تیز رفتار جہازوں میں سے ایک ہے۔

IRGC نیوی میں تیار کردہ 4 پروپلشن انجنوں کے ساتھ یہ اینٹی راڈار جہاز 3 ڈیک پر مشتمل ہے، جو سطح سمندر سے 12 میٹر بلند ہے۔

ایڈمرل تنگسیری نے بتایا 19 ماہ میں تیار ہونے والا شہید ابو مہدی جہاز 2 ہزار ناٹیکل میل اور 14 دن مسلسل سفر کر سکتا ہے

تقریب  IRGC کے کمانڈر انچیف میجر جنرل پاسدار حسین سلامی، نیوی کے کمانڈر ریئر ایڈمرل علیرضا تنگسیری اور دیگر کمانڈروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق نئے شامل کیے جانے والے جہازوں میں شیہد ابو مہدی المہندس جنگی گشتی جہاز، ذوالفقار میزائل لانچ کرنے والی 4 آبدوزیں اور کوثر ائر ڈیفنس میزائل لانچرز کے ساتھ 5 عاشورا آبدوزیں شامل ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .