4 جنوری، 2024، 12:28 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85343605
T T
0 Persons

لیبلز

مزاحمت کاروں کی جانب سے غزہ کے اطراف میں صہیونی بستیوں پر راکٹ حملے

تہران (ارنا) فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کے اطراف میں صیہونی بستیوں پر شدید راکٹ حملے کیے ہیں۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق، فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کے شمال سے کئی راکٹ مقبوضہ علاقوں کی جانب داغے جس کے بعد غزہ کے اطراف کے قصبوں میں خطرے کے سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔

عسقلان میں صیہونی حکومت سے متعلق ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ آئرن ڈوم سسٹم نے اس صہیونی بستی پر داغے گئے دو میزائلوں کو روک دیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پر صیہونی فوج کے حملوں کے دوران 22 ہزار 313 افراد شہید اور 57 ہزار 296 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .