3 جنوری، 2024، 5:57 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85342836
T T
0 Persons

لیبلز

 ایران کے شہر کرمان میں دھماکوں میں 103 شہید اور 141 زخمی

تہران – ارنا -  کرمان میں بدھ کی شام ہونے والے بم کے دھماکوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 243 ہوگئی ہے

  ارنا کے نامہ نگار کے مطابق شہر کرمان کے ایمرجنسی سروسز کے ڈائریکٹرنے بتایا یا ہے  بدھ کی شام  گلزار شہدا کے راستے میں ہونے والے دھماکوں میں زخمی ہونے والوں میں سے چند افراد کی شہادت کے بعد شہدا کی تعداد 103 ہوگئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ زخمیوں کی تعداد 141 ہے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔

انھوں نے بتایا کہ زخمیوں کو کرمان کے مختلف اسپتالوں میں  داخل کرادیا گیا ہے۔

 شہر کرمان کے ایمرجنسی سروسز کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ  زخمیوں کو ضرورت پڑنے پر تہران اور دیگر شہروں میں منتقل کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

 انھوں نے بتایا کہ اس کے لئے ایئر ایمبولنس کو بھی تیار کرلیا گیا ہے لیکن تا حال کسی  زخمی کو یہاں سے منتقل کرنے کی درخواست نہیں کی گئی ہے ۔

 یاد رہے کہ بدھ کی شام ایران کے شہر کرمان میں سردار محاذ استقامت شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر گلزار شہدا کے راستے  میں دو دھماکے ہوئے ہیں۔

کرمان کے ڈپٹی گورنر نے دونوں دھماکوں کے دہشت گردانہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

یہ  دونوں دھماکے ایسی حالت میں ہوئے ہیں کہ سردار محاذ استقامت شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے مناسبت سے بہت بڑی تعداد میں لوگ گلزار شہدا میں موجود تھے اور بہت سے لوگ گلزار شہدا کے راستے میں تھے۔   

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .