محمد اسلامی: صحت کے  شعبے میں ایٹمی ٹیکنالوجی کی پیشرفت محکمہ ایٹمی توانائی کے اہداف میں شامل ہیے۔

 تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے  جدید ایٹمی ٹیکنالوجی سے معاشرے کی فلاح کے لئے کام لینے کا اعلان کیا ہے۔

  ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ ایٹمی تونائی کے سربراہ محمد اسلامی نے آج صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایٹمی توانائی کے حوالے سے جو اہداف معین کئے گئےہیں ان کے مطابق ہم جدید ایٹمی ٹیکنالوجی سے عوام کی فلاح و آسائش کے لئے کام لینا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہمارا ایک ہدف ایٹمی توانائی اور ٹیکنالوجی سے صحت کے شعبے میں کام لینا ہے ۔

    انھوں نے کہا کہ ہم نے پلاسما تھراپی کی دوسری کلینک کا افتتاح کیا جس سے شوگر کے مریضوں کے  علاج میں  کافی مدد ملے گی ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے بتایا کہ پلاسما ٹیکنالوجی کے ذریعے علاج کے پہلے کلینک میں زخموں کے علاج کے تجربے کے نتائج بہت اچھے رہے ہیں ۔

انھوں نے بتایا کہ شوگر  کے مریضوں کے زخم کے علاج میں پلاسما ٹیکنالوجی بہت کامیاب رہی ہے اور جن مریضوں کا اس ٹیکنالوجی کے ذریعے علاج کیا گیا ہے، انھوں نے اس پر اطمینان ظاہر کیا ہے۔

 محمد اسلامی نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کے فرمودات میں  ایٹمی ٹیکنالوجی سے عوامی خدمات کے لئے کام لینے کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے اس لئے صحت اور خوراک کی سلامتی کے شعبے میں ایٹمی ٹیکنالوجی سے کام لینے کو خصوصیت کے ساتھ مد نظر رکھا ہے۔   

  محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے بتایا کہ کھانے پینے کی اشیاء کو محفوظ رکھنے اور زرعی پیداوار بڑھانے  میں ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادہ موثر ثابت ہوا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .