ہندوستان کے وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے: علیحدگی پسند تنظیم تحریک حریت یواے پی اے کی بنیاد پر ایک غیر قانونی تحریک قرار دی جاتی ہے ۔
ہندوستان کے وزیر داخلہ نے ایکس پر لکھا ہے: یہ تنظیم جموں کشمیر کو ہندوستان سے الگ کرنے اور اسلامی حکومت قائم کرنے کی ممنوعہ سرگرمیوں میں ملوث ہے ۔ یہ تنظيم جموں کشمیر میں علیحدگي پسندی میں توسیع کے لئے ہندوستان مخالف پروپگنڈا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عدم برداشت کی وزير اعظم کی پالیسی کے تحت جو شخص یا تنظيم ہندوستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث پایا گيا اس کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے گي۔
تحریک حریت کشمیر کی ایک علیحدگی پسند سیاسی تنظیم ہے جس کے بانی سید علی شاہ گیلانی ہیں۔
آپ کا تبصرہ