اقوام متحدہ میں ایرانی سفیرکا اسرائیلی حکومت کو سخت انتباہ

نیویارک (ارنا) سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام ایک خط میں ایران کے سفیر اور مستقل مندوب نے شام میں ایران کے اعلیٰ فوجی مشیرسید رضی موسوی کو شہید کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت صیہونی حکومت سے اتنقام لینے کے حق محفوظ رکھتا ہے۔

 خط میں کہا گیا اسرائیل نے تمام بین الاقوامی قوانین اور ضابطوں کی خلاف ورز کرتے ہوئے شام میں ایران کے اعلی فوجی مشیر کو ان دانستہ نشانہ بنایا ہے۔

ایران کے مستقل مندوب نے  یاد دھانی کرائی ہے اس سے پہلے اسراغیل نے 2 دسمبر کو شام میں ایسا ہی  گھناؤنا اور دہشت گردانہ  حملہ کیا تھا جس میں دو ایرانی فوجی مشیر محمد علی عطائی اور پناہ تقی ز ادہ کی شہید ہوگئے تھے جو شامی حکومت کی درخواست پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشاورت کے لیے دمشق میں مقیم تھے۔

امیر سعید ایروانی نے واضح کیا کہ  اسلامی جمہوریہ ایران صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ اور بزدلانہ اقدامات کی واضح مذمت اور بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی بنیاد پرمناسب وقت پر فیصلہ کن انتقامی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے اور اسرائیلی حکومت کی مذموم سرگرمیوں اور خطے میں اس کے جارحانہ اور دہشت گردانہ اقدامات کو روکنے کی غرض سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .