عالمی بینک: حکومت ایران افراط زر کنٹرول کرنے اور زرمبادلہ کی منڈی ميں استحکام برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔

تہران – ارنا – عالمی بینک نے ایک رپورٹ میں مسلسل چوتھے سال بھی ایرانی معیشت میں رشد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی  حکومت افراط زرکنٹرول اور زرمبادلہ کی شرح مستحکم کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

ارنا کے مطابق عالمی بینک نے ایرانی معیشت کے بارے میں اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایرانی معیشت مسلسل چوتھے برس میں بھی ترقی کے راستے پر ہے اور(20 مارچ 2024 کو ختم ہونے والے ایرانی سال ) 1402 میں بھی پائیدار اوسط ترقی کی شرح محفوظ رہنے کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ   ایرانی سال 1401 میں ( جو 20 مارچ 2023 کو ختم ہوا) ایران کی اوسط معاشی ترقی کی شرح 3 اعشاریہ 8 فیصد تھی اور رواں سال 1402 میں ایرانی حکومت زرمبادلہ  کی منڈی میں استحکام برقرار رکھنے میں کامیاب رہی   اور زرمبادلہ کو کنٹرول کرنے کی توقع پر پوری اتری ہے۔

   عالمی بینک کی اس رپورٹ کے مطابق تیل کی برآمدات   بڑھنے کے  نتیجے میں بجٹ کا خسارہ بھی  کم ہوا ہے۔     

عالمی بینک نے اپنی رپورٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ توقع ہے کہ ایران میں ناخالص قومی پیداواراور ایرانی معیشت کی ترقی کے ایک عامل کی حیثیت سے تیل کی برآمدات میں اضافے کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .