اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ میں ساتویں تمدن کہن فورم میں وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا: اس فورم میں وہ قدیمی تمدن شامل ہيں جنہوں نے پوری تاریخ میں انسانیت کے لئے اہم خدمات انجام دی ہیں۔
انہوں نے فلسطین کے غزہ اور غرب اردن میں جاری وحشیانہ جرائم کو پوری تاریخ انسانیت کے لئے شرمناک قرار دیا اور کہا: توقع ہے کہ قدیم تمدن فورم، ان جرائم کی مذمت کرے گا اور اس تشویشناک صورت حال کو ختم کرنے اور جنگی جرائم کی عدالت کے قیام کے لئے اپنی توانائیوں کا استمعال کرے گا۔
وزیر خارجہ نے کہا: قدیمی تمدن کے مشترکہ ورثہ کے طور پر بات چیت اور ثقافتی تعاون، بحران فلسطین سمیت آج کے تمام چیلنجوں کی بہترین راہ حل ہے۔
امیر عبد اللہیان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سن 2023 میں ہم نے مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوتے اور اسی طرح کچھ مغربی حکام کی رضا مندی کے ساتھ خاموشی کو دیکھا، کہا کہ دین ، پرانی تہذیبوں کا ایک اہم حصہ ہیں اور دینی مقدسات کی توہین، مختلف اقوام و ادیان کے درمیان امن و امان کو خراب کرنے کی غرض سے کی جا رہی تھی اور اسلامی جمہوریہ ایران ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔ توقع ہے کہ قدیمی تہذیبیں جو ادیان الہی کا سرچشمہ رہی ہيں، اس قسم کی حرکتوں کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ میں ساتواں تمدن کہن فورم جمعرات کو منعقد ہوا۔
آپ کا تبصرہ