عربی-21 نے بتایا ہے کہ نیتن یاہو نے گزشتہ جمعہ کو گالانٹ سے کہا تھا کہ غزہ کے خلاف دوبارہ جنگ کے آغاز کے بعد اس سلسلے میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے لیکن گالانٹ نے کسی ایسی کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا۔
مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت سے گالانٹ کے انکار کے بعد نیتن یاہو نے اکیلے ہی پریس کانفرنس کی اور اس میں یہ کہا بھی کہ گالانٹ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے ۔
صیہونی حکومت میں غزہ جنگ کے اثرات کے طور پر سیاسی بحران کا اندازہ اکثر ماہرین لگا رہے ہيں۔
غزہ میں محکمہ صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے سنیچر کی شام کو اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جمعہ کو صیہونیوں کے حملے دوبارہ شروع ہونے کے بعد اب تک 193 فلسطینی شہید اور 600 زخمی ہوئے ہیں ۔
انھوں نے بتایا کہ سات اکتوبر سے اب تک صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار 207 ہوچکی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ غزہ میں صیہونی فوج کے حملوں میں زخمیوں کی تعداد 40 ہزار 652 ہوگئی ہے۔
غزہ کے محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والوں میں ستر فیصد بچے اور خواتین ہیں۔
آپ کا تبصرہ