ایرانی خاتون کھلاڑی: رہبر انقلاب اسلامی کا میرے لیے شکریے کا پیغام سب سے بڑا انعام تھا۔

پیرالمپکس گیمز میں تمغہ جیتنے والی پہلی ایرانی خاتون نے رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے اظہار تشکر کو ایک نہ مٹنے والی یاد اور اپنے لیے سب سے بڑا انعام قرار دیا۔

پیرا المپک گیمز میں تمغہ جیتنے والی پہلی ایرانی خاتون سارہ جوانمردی نے چین کے شہر ہانگ زو میں پیرا ایشین گیمز میں شوٹنگ کے مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیتا اور اپنے تین ماہ کے بچے کے ساتھ پوڈیم پر پہنچیں تھیں۔

ملک بھر ایتھلیٹ کے ساتھ ایک حالیہ ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے سارہ جوانمردی کے اس اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے خاندان اور نسل کی بقا میں ایرانی خواتین کی کردار کی اہمیت کی نشانی قرار دیا تھا۔

سارا  جوانمردی نے رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا: "یہ بیان میرے لیے سب سے بڑی کامیابی ہے  اور کسی بھی انعام سے بالاتر ہیں۔

ایرانی خواتین کی قومی شوٹنگ ٹیم کی رکن سارا جوانمردی نے عالمی ریکارڈ توڑ کر ٹوکیو پیرالمپک گیمز (2020) میں گولڈ میڈل جیتنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

انہوں نے ریو پیرالمپکس گیمز میں دو گولڈ میڈل اور لندن پیرالمپک گیمز میں کانسی کا تمغہ بھی جیتا تھا۔ کرمانشاہ کے زلزلے کے دوران انہوں نے ریو پیرالمپک گولڈ میڈل کرمانشاہ اور سرپول ذہاب کے زلزلے سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے نیلام کیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .