23 نومبر، 2023، 8:04 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85301061
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں جنگ بندی پر القسام بریگیڈ کا بیان

23 نومبر، 2023، 8:04 PM
News ID: 85301061
غزہ میں جنگ بندی پر القسام بریگیڈ کا بیان

تہران -ارنا- حماس کی فوجی شاخ قسام بریگیڈ نے غزہ میں عبوری جنگ بندی کے سلسلے میں ایک بیان جاری کرکے، جنگ بندی کی شرطیں بتائي ہيں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی، کل جمعہ 24 نومبر سن 2023 مطابق 10 جمادی الاول سن 1445 ہجری قمری کو فلسطین کے مقامی وقت کے مطابق صبح ٹھیک 7 بجے سے شروع ہو جائے گی۔

  • جنگ بندی 4 روزہ ہوگی جو جمعہ کی صبح سے شروع ہوگی اور اس کے دوران قسام بریگیڈ اور دیگر فلسطینی تنظیموں اور صیہونیوں کی جانب سے ہر قسم کی فوجی کارروائي روک دی جائے گی۔
  • صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک غزہ شہر اور شمالی غزہ پٹی پر 6 گھنٹوں تک کوئي بھی اسرائيلی طیارہ پرواز نہيں کرے گا۔
  • ہر اسرائيلی قیدی کے بدلے 3 فلسطینی بچوں اور خواتین کو قید سے رہا کیا جائے گا۔
  • 4 دن کی عبوری جنگ بندی کے دوران 19 برس سے کم عمر کے 50 اسرائيلی بچے اور خواتین کو رہا کیا جائے گا۔
  • غزہ پٹی کے ہر علاقے میں روزانہ اشیائے خورد و نوش اور طبی ساز وسامان سے بھرے 200 ٹرک بھیجے جائيں گے۔
  • روزانہ ایندھن اور ایل پی جی کے 4 ٹینکر غزہ کے ہرعلاقے میں بھیجے جائيں گے۔

شہید عزالدین قسام بریگیڈ

جمعرات 9 جمادی الاول 1445 ہجری

مطابق23 نومبر 2023

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .