رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کی صدارتی امور کی وزیر" خومبودزو انتشاوھنی" نے پیر کے روز کہا: دنیا کو بیٹھ کر تماشا نہيں دیکھنا چاہیے ۔ عالمی برادری کو فورا نسلی تصفیہ روکنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہالینڈ میں جنوبی افریقہ کے سفیر نے گزشتہ ہفتے ہیگ کی بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے تاکہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینوں کے سلسلے میں انسانیت کے خلاف جرم اور نسلی تصفیہ کا جائزہ لیا جائے۔
انہوں نے کہا: چونکہ عالمی برادری کا بڑا حصہ یہ دیکھ رہا ہے کہ کس طرح سے اسرائیل کے حکام جرائم کا ارتکاب کر رہے ہيں اور کس طرح سے بہت سے اسرائیلی حکام نسلی تصفیہ جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہيں، ہمیں توقع ہے کہ نیتن یاہو سیمت کئی اسرائيلی حکام کی گرفتاری کا وارنٹ جلد ہی صادر ہوگا۔
انہوں نے کہا : اگر ایسا نہیں ہوتا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ بین الاقوامی عدالت میں عزم و ارادے کی کمی ہے اور یہ عالمی نظام کی شکست کا واضح ثبوت ہوگا اور اس کی جگہ پر نیا نظام ضروری ہو جائے گا۔
جنوبی افریقہ نے گزشتہ مہینے غزہ پٹی میں اسرائيلی حملوں کو نسلی تصفیہ قرار دیا تھا اور اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔
آپ کا تبصرہ