اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، جرمن پولیس نے حزب اللہ کی سرگرمیوں کی حمایت کے شبہ میں ہیمبرگ اسلامک سینٹرسمیت 54 اسلامی مراکز پر چھاپے مارے۔
جرمن حکام کے مطابق وہ اس الزام کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ کہیں یہ مراکز جرمنی میں حزب اللہ کی ممنوعہ سرگرمیوں کی حمایت تو نہیں کررہے۔
اے بی سی نیوز نے لکھا ہے کہ جرمنی کے وزارت داخلہ کے مطابق جرمن انٹیلی جنس ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ اس مرکز کا کچھ مساجد اور دیگر گروہوں پر مکمل اثر و رسوخ یا کنٹرول ہے۔ جرمن انٹیلی جنس ایجنسی کے مطابق وہ اکثر کھلے عام یہودی مخالف اور اسرائیل مخالف رویوں کی حمایت کرتے ہیں۔
جرمن وزیر داخلہ نینسی فائزر نے کہا کہ ہم یہاں کسی بھی اسلام پسند، یہودی مخالف پروپیگنڈے اور اسرائیل مخالف اشتعال انگیزی کو برداشت نہیں کرتے۔
یہ الزامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ہیمبرگ اسلامک سینٹر نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ تشدد اور انتہا پسندی کی تمام اقسام کی مذمت کرتا ہے اور ہمیشہ امن، رواداری اور بین المذاہب مکالمے کی حمایت کرتا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ