2 نومبر، 2023، 4:40 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85278808
T T
0 Persons

لیبلز

اعلامیہ بالفور کے خلاف بطور احتجاج برطانوی وزارت خارجہ کی عمارت لال کردی گئي

لندن – ارنا – شرمناک اعلامیہ بالفور کی ایک سو چھٹی برسی کی مناسبت سے آج جمعرات کو لندن میں فلسطین کے حامیوں اور صیہونی حکومت کے مخالفین نے برطانوی وزارت خارجہ کی عمارت کو سرخ رنگ سے رنگ دیا۔

ارنا کے مطابق اس مناسبت سے احتجاجی مظاہرے کے شرکا نے برطانوی وزارت خارجہ کی عمارت پر اسپرے سے  "بلڈ"یعنی خون اور  اور "شیم ٹو بالفور" جیسی عبارتیں لکھ دیں۔

 ایک سو چھے سال قبل اس وقت کے برطانوی وزیر خارجہ  آرتھر جیمز بالفور نے اس وقت کے ایک یہودی سیاستداں اور ہاؤس کامنز کے رکن والٹر روتھشیلڈ  کے نام ایک خط میں سرزمین فلسطین میں ایک یہودی حکومت کی تشکیل کی بات کی ۔

اس وقت کے برطانوی وزیر خارجہ  نے اس خط میں لکھا کہ " میں بادشاہ برطانیہ کی حکومت کی طرف سے آپ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے خود کو خوش قسمت  محسوس کررہا ہوں کہ برطانوی کابینہ نے صیہونیوں کی درخواست منظور کرلی ہے۔ "

 اس خط میں لکھا گیا تھا کہ " بادشاہ برطانیہ کی حکومت فلسطین میں یہودیوں کے ایک ملی مرکز کی تاسیس کو مناسب سمجھتی ہے اور اس ہدف کے حصول کے لئے اپنی مساعی حسنہ سے کام لے گی لیکن اس شرط پر کہ  ایسا کوئی اقدام نہ کیا جائے جو فلسطین میں غیر یہودی برادریوں کے  مذہبی و شہری حقوق  کے  خلاف ہو  اور دوسرے ملکوں میں یہودیوں کے حقوق اور سیاسی پوزیشن کو نقصان پہںچائے۔"

 بالفور نے اس خط میں مزید لکھا کہ " اگر اس اعلامیے کے متن سے صیہونیوں کی یونین کو مطلع کردیں تو  میں شکرگزار ہوں گا۔"

 بہت سے لوگ اس خط کو جو بعد میں اعلامیہ بالفور کے نام سے مشہور ہوا، صیہونی حکومت کی تاسیس کا سرآغاز سمجھتے ہیں۔

0 Persons

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .