ایران کی  نالج بیسڈ کمپنیاں دنیا کے سب سے بڑے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایونٹ میں شرکت کے لیے تیار

تہران (ارنا) دبئی میں GITEX 2023 نمائش میں ایرانی 2 درجن سے زائد نالج بیسڈ کمپنیوں کے لیے 2 پویلین وقف کیے جائیں گے۔

16 سے 20 اکتوبر 2023 تک دبئی میں منعقد ہونے والی اس نمائش میں 170 ممالک کی 6 ہزار سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔

GITEX 2023 نمائش میں ایران کی 36 نالج بیسڈ کمپنیوں کے لیے 2 پویلین وقف کیے  گئے ہیں۔

  GITEX گلوبل دنیا کا سب سے بڑا انفارمیشن ٹیکنالوجی ایونٹ ہے، جو آرٹیفیشل انٹیلیجنس، سمارٹ سٹی، کلاؤڈ اور بڑی ڈیٹا ٹیکنالوجیز، سائبر سیکیورٹی، بلاک چین کے شعبوں میں سرگرم کمپنیوں، میٹاورس، فنٹیک، ٹیلی کام ٹیکنالوجیز اور انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے دیگر شعبے کی تازہ ترین کامیابیوں کی نمايش کرنے کی جگہ ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .