غاصب صیہونی حکومت نے منگل کے روز مقبوضہ فلسطین کے خلاف وحشیانہ کاروائی کرتے ہوئے سفید فاسفورس بموں کا استعمال کیا۔ سفید فاسفورس کے جلنے کا درجہ حرارت 800-2500 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے اور یہ جلد اور کپڑوں سمیت مختلف سطحوں پر چپک جاتا ہے جس سے اس جلنے والے مادے کو بجھانا مشکل ہو جاتا ہے۔
سفید فاسفورس ہڈیوں میں گہرائی تک جلنے کا سبب بن سکتا ہے، اور جسم کی بافتوں میں اس مادے کی باقیات ابتدائی علاج کے بعد بھی دوبارہ جل سکتی ہیں۔ اور جو لوگ جلنے سے بچ جاتے ہیں وہ ہوا میں موجود سفید فاسفورس کے زہریلے مادے کے نظام تنفس میں داخل ہونے سے مر جاتے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں محدود طبی وسائل کے سبب طبی ماہرین کے لیے بروقت اور مکمل مدد فراہم کرنا مشکل ہورہا ہے۔
یاد رہے کہ آگ لگانے والے ہتھیاروں میں اس مادے کا استعمال بین الاقوامی قوانین کے مطابق ممنوع ہے لیکن صیہونی حکومت اقوام متحدہ اور اس کے مغربی حامیوں کی خاموشی کے سائے میں پوری ڈھٹائی سے غزہ کے عوام کے خلاف سفید فاسفورس پر مشتمل بم استعمال کررہی ہے۔
آپ کا تبصرہ