فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی مظاہرین نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ لبنان کی طرح غزہ پٹی میں بھی جنگ بندی کے ذریعے جنگ کو ختم کرے۔
مظاہرین نے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ تبادلے میں صہیونی قیدیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب صیہونیوں کے ایک گروہ نے تل ابیب میں صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے سامنے ایک مظاہرے میں غزہ پٹی میں جنگ بندی کے قیام پر احتجاج کیا اور اسے صیہونی حکومت کی ذلت آمیز شکست قرار دیا۔
نیوز میڈیا کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونیوں کے مظاہرے پرتشدد شکل اختیار کر گئے اور صیہونی پولیس نے متعدد صیہونی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
آپ کا تبصرہ