5 اکتوبر، 2023، 5:08 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85248731
T T
0 Persons

لیبلز

ہانگژو ایشین گیمز میں امین میرزا زادہ نے ایران کے لئے آٹھواں طلائی تمغہ حاصل کیا۔

ہانگژو- ارنا- ایشیائي کھیلوں میں گریکو رومن کشتی کے 130 کلو وزن کے فائنل میں ایران کے امین میرزا زادہ نے چینی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ ہانگژو سے ارنا کے خصوصی نامہ نگار کے مطابق آج گریکو رومن کشتی میں 97 اور 130 کلو وزن کے مقابلے ہوئے ۔

 گریکو رومن کشتی کے 130 کلو وزن کے پہلے مقابلے میں ایران کے امین میرزا زادہ  نے تھائیلینڈ کے نانتاوات پانفوک کو نو زیرو سے مغلوب کیا۔ دوسرے دور میں انھوں نے ترکمنستان کے آیبگشازادا کورایف کو نو زیرو سے شکست دی اور سیمی فائنل ميں پہنچ گئے۔

 اس مرحلے میں انھوں نے قزاقستان کے علی خان سیزدا کوف کو تین ایک سے  شکست دی اور فائنل میں ان کا مقابلہ چین کے لنگ ژی منگ سے ہوا۔

  امین  میرزا زادہ  نے فائنل میں اپنے چینی حریف کو ہراکر  گولڈمیڈل اپنے نام کرلیا۔

 یہ گریکو رومن  کشتی میں ایران کا دوسرا اور ہانگژو ایشین گیمز میں حصہ لینے والے ایرانی کھلاڑیوں کے کارواں کے لئے آٹھوان گولڈ میڈل تھا۔   

 جمعرات کو  ہانگژو ایشین گیمز میں گریکو رومن کشتی میں میرزا زادہ  سے پہلے جنہوں نے 130 کلووزن میں سونے کا تمغہ حاصل کیا،   97  کلووزن کے مقابلے میں محمد ہادی ساروی نے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

97 کلو وزن میں محمد ہادی ساروی نے  پہلے مقابلے میں  ازبکستان کے رستم آساکولوف کو چھے تین سے  شکست دی ، دوسرے مرحلے میں قرقیزستان کے اوزور ژوژوبیکوف کو  تین ایک سے ہراکر سیمی فائنل میں پہنچے  اور  سیمی فائنل میں قزاقستان کے اسلام اومایف کو آٹھ زیرو سے ہراکر فائنل میں پہنچ گئے ۔

 محمد ہادی ساروی نے فائنل میں چین کے یی منگ لی کو پانچ ایک سے شکست دے کے طلائی تمغہ جیت لیا۔   

 ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .