غزہ میں شہیدجنرل قاسم سلیمانی کی تصویر کے ساتھ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی پریڈ

تہران- ارنا- فلسطین کی اسلامی جہاد تنظیم کے القدس بریگیڈ نے بدھ کے روز شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر کے ساتھ غزہ میں پریڈ کی۔

        المنار  ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ مزاحمتی تنظیم جہاد اسلامی فلسطین کی تشکیل کی 36 ویں سالگرہ کے موقع پر اس سے وابستہ القدس بریگیڈ نے غزہ میں پریڈ کی جس کے دوران مختلف فوجی گاڑیوں، ہتھیاروں، میزائلوں اور ڈرون طیاروں کی نمائش کی گئی۔

        میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس پریڈ میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں " القاسم" میزائل اور اسی طرح جدید براق-10 ، براق-60 اور براق-85 میزائلوں کی بھی نمائش کی گئی۔

        اکرم العجوری نے غزہ میں القدس بریگیڈ کی پریڈ میں کہا: جلد ہی فلسطینی مجاہد پورے فلسطین اور مسجد الاقصی میں داخل ہوں گے۔

        انہوں نے کہا: دشمن منصوبے بنا رہے ہيں اور سازشیں کر رہے ہيں اور ہم بھی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، ہم ہر میدان میں انہیں چوٹ پہنچائيں گے اور ان کے سارے منصوبوں پر پانی پھیر دیں گے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .