5 اکتوبر، 2023، 7:58 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85248145
T T
0 Persons

لیبلز

   پوتن : ایران کے ساتھ اچھے روابط ہیں

5 اکتوبر، 2023، 7:58 AM
News ID: 85248145
   پوتن : ایران کے ساتھ اچھے روابط ہیں

تہران- ارنا- روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بد ھ کی رات کہا ہے کہ  اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ان کے روابط بہت اچھے ہیں ۔

 ارنا نے اسپوتنک نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے سوچی میں روس کے بہترین ٹیچروں کے فائنل مقابلے میں جیتنے والوں سے ملاقات میں کہا کہ ہمارے ایران کے ساتھ بہت اچھے روابط ہیں اور ہم ہر ممکن طریقے سے ان میں توسیع کی کوشش کریں گے۔   

   انھوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ روس میں بچوں کو روسی زبان سکھانے کے لئے ویسے ہی مراکز قائم کئے جائیں جیسے ایران جیسے ملکوں میں بچوں کے تعلیمی مراکز کام کررہے ہیں ۔     

اس سے پہلے روسی پارلیمنٹ دوما کی اقتصادی کمیٹی کے صدر میکسم توپیلین نے بھی کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران روس کا اسٹریٹیجک پارٹنر ہے اور تہران کے ساتھ ماسکو کے روابط اور تعاون کو ہم کافی اہمیت دیتے ہیں۔

 صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے بھی گزشتہ منگل کو اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے ساتھ  ٹیلیفونی گفتگو میں دونوں ملکوں کے روابط کو اطمینان  بخش بتایا اور ٹرانزٹ، نقل و حمل، توانائی کے تبادلے نیز شمال جنوب کوریڈوڑ سمیت سبھی مشترکہ پروجکٹوں اور معاہدوں پر تیزرفتاری کے ساتھ عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

 ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .