اسلامی جمہوریہ ایران میں منعقد ہونے والی 37ویں وحدت کانفرنس کے کچھ مہمانوں نے پیر کے روز تہران میں تحقیقاتی تنصیبات فخری زادہ اور ایٹمی ادارے میں ریڈیو فارمیسیٹیکل تجربہ گاہوں کا معائنہ کیا۔
ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے اس موقع پر مہمانوں کے درمیان تقریر کی اور پیغمبر اسلامی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور ان کے نواسے امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایٹمی شعبے میں ایران کو ملنے والی کامیابیاں،ایران کے نوجوان ماہر سائنس دانوں کی شب و روز محنت کا نتیجہ ہیں۔
انہوں نے کہا: آج ایران کا ایٹمی انرجی کا ادارہ، اسلامی انقلاب کا ایک ثمرہ سمجھا جاتا ہے اور اس کی سرگرمیاں بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مقاصد اور رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی رہنماؤں کی بنیاد پر ہيں اور اس وقت یہ ادارہ ایران بلکہ عالم اسلام کے لئے فخر کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا: ہمارے لئے یہ اہم ہے کہ ہم اپنی کامیابیوں کو آپ کے لئے بیان کریں اور اس شعبے میں غیر دشمن ملکوں کے ساتھ تعاون کریں ۔
ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ نے کہا: ایران کی ایٹمی کامیابیاں امن و انسانیت کی خدمت کے لئے ہيں اور تمام سرگرمیاں آئی اے ای اے کے اصول و ضوابط کے مطابق ہیں اور این پی ٹی کے دائرے میں کی جاتی ہیں جس کی آئی اے ای اے کی جانب سے مسلسل نگرانی کی جاتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی ٹکنالوجی ، انرجی اور اسی طرح دوسرے شعبوں میں بھی کام آتی ہے اور ہم انرجی کے شعبے میں بجلی گھروں کی تعمیر کی سمت بڑھنے میں کامیاب ہوئے ہيں اور قائد انقلاب اسلامی کی سفارش کی بنیاد پر ہم 20 ہزار میگاواٹ ایٹمی بجلی پیدا کرنے کی سمت بڑھ رہے ہيں۔
انہوں نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کے لئے کوشاں نہیں ہے اور ہم نے بارہا اعلان کیا ہے کہ ہم قومی دفاعی پالیسی میں ایٹمی ہتھیاروں کے لئے کوشاں نہیں ہیں اور نہ ہی اس کا کوئي پروگرام ہے لیکن ہم دیکھتے ہيں کہ ہم پر بار بار اس قسم کے الزامات عائد کئے جاتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ