3 اکتوبر، 2023، 6:53 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85246358
T T
0 Persons

لیبلز

قبلہ اول  کے تعلق سے صیہونیوں کو حزب اللہ لبنان کے سربراہ کا انتباہ

تہران- ارنا- حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے  صیہونیوں کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبلہ اول مسلمین کے تعلق سے امت اسلامیہ کی آواز کو سنیں

ارنا کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے شب میلاد پیغمبر اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے ایک خطاب میں

مسلمین عالم سے کہا ہے کہ قبلہ اول، مسجد الاقصی اور فداکار فلسطینی قوم کے تعلق  سے اپنے فرائض پر عمل کریں۔  

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ جو ملک بھی صیہونی حکومت کے ساتھ روابط معمول پر لانے کا راستہ اختیار کرے اس کی مذمت ہونی چاہئے ۔

  انھوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ روابط معمول پر لانے   کا مطلب، فلسطین کو چھوڑدینا اور دشمن کی تقویت کرنا ہے جو ہرگز قابل تحمل نہیں ہے۔

سید حسن نصراللہ نے اپنی تقریر کے شروع میں عیدمیلادالنبی کی اہمیت بیان کرتے ہوئے مذہبی عیدوں اور تقریبات کی روایت  کے احیا پر زور دیا اور کہا ہے بحیثیت مسلمان یہ بھی ہماری تاریخی روایت اور ثقافتی و فکری ماہیت کا حصہ ہے ۔  

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے پاکستان میں عیلادالنبی کے جشن کے موقع پر براداران اہلسنت کی مساجد میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عیدالنبی کے جشن کے دوران پاکستان میں براداران اہلسنت کی مساجد پر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت ہونی چاہئے    

  انھوں نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ آج کچھ لوگ ہم جنس پرستی اور حیوانیت کی ترویج کرکے انسان کو پستی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔

 سید حسن نصراللہ نے کہا کہ وہ لوگ  ابلاغیاتی جنگ کے ذریعے اقوام کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ۔  

ہمیں فالو کیجئے @اIRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .