1 اکتوبر، 2023، 8:15 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85245053
T T
0 Persons

لیبلز

تہران میں بم کے دھماکوں کی دشمن کی سازش ناکام بنانے کی تفصیلات

تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹیلیجنس کے وزیر نے دارالحکومت تہران میں بم کے دھماکوں سمیت ملک میں بدامنی اور دہشت گردی کی بڑی سازش کو ناکام بنانے کی خبردی ہے۔

ارنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹیلجنس کے وزیر حجت الاسلام والمسلمین اسماعیل خطیب نے  چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر دارالحکومت تہران میں بم کے درجنوں دھماکے کرنے کی سازش ناکام بنانے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ دشمنوں نے تہران میں ایک دن میں تیس بم دھماکے کرنے کی سازش تیار کی تھی جس کو ناکام بنادیا گیا۔

 انھوں  نے بتایا کہ تہران میں چہلم امام حسین علیہ السلام  کے جلوس میں اور دیگر پبلک  مقامات پر موبائل فون کے ذریعے تیس بم دھماکے کرنے کا  منصوبہ تیار کیا گیا تھا جس کو سیکورٹی اہلکاروں نے ناکام بنادیا ۔      

   انھوں نے بتایا کہ   دہشت گردوں نے  ایران میں وسیع پیمانے پر بدامنی پھیلانے کے لئے مختلف شہروں میں بم بنانے کے مراکز قائم کئے تھے جن کا پتہ لگاکر ان کے عوامل کو گرفتار کرلیا گیا۔

 ایران کے انٹیلیجنس کے وزیر نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں تکفیری اور ایران مخالف دہشت گرد گروہوں کے عناصر شامل ہیں جنہیں علاقے کے بعض ملکوں میں ٹریننںگ دی گئی تھی ۔

 انھوں نے بتایا کہ  گزشتہ دنوں عوام کے درمیان خودکش دھماکوں کے متعدد منصوبوں کا پتہ لگاکر انہیں ناکام بنادیا گیا۔

ایران کے انٹیلیجنس کے وزیر نے بتایا کہ دشمن نے 30 ستمبر کو ایران میں کئی متعدد اہلسنت علمائے کرام، پاسداران  اور ججوں کو دہشت گردانہ حملوں میں قتل کرنے کا منصوبہ بھی تیار کیا تھا تاکہ اس طرح قومی اور مذہبی اختلاف پیدا کرسکے لیکن سیکورٹی اداروں نے اس سازش کو بھی ناکام بنادیا۔  

   ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .