1 اکتوبر، 2023، 6:16 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85244964
T T
0 Persons

لیبلز

ایران میں مشرق وسطی کے پہلے ویکیوم بلڈ کلیکشن ٹیوب کے پیداواری یونٹ کا افتتاح  

تہران - ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران مشرق وسطی کا پہلا ملک ہے جہاں مکمل طور آٹومیٹک ویکیوم بلڈ کلیکشن ٹیوب کی پیداوار شروع ہوگئی ہے۔

   مکمل طور پرآٹومیٹک ویکیوم بلڈ کلیکشن ٹیوب کے پیداواری یونٹ کا سائنس و ٹیکنالوجی کے امور میں صدر ایران کے معاون نے افتتاح کیا۔  

  ویکیوم بلڈ کلیکشن ٹیوب کے اس پیداواری یونٹ میں  الٹرا ساؤنڈ ویوکے نوزل (nozzle)  سے کام لیا گیا ہے۔

  ایران میں آٹومیٹک ویکیوم بلڈ کلیکشن ٹیوب کی پیداوار شروع ہونے سے پہلے اس سلسلے میں ملک کی نوے فیصد ضرورت درآمدات کے ذریعے پوری ہوتی تھی     

ویکیوم بلڈ کلیکشن ٹیوب کی ملک کے اندر پیداوار شروع  ہونے سے ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت ہوگی ۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .