30 ستمبر، 2023، 9:03 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85242951
T T
0 Persons

لیبلز

 فلسطین کو مثبت ووٹ، صیہونی حکومت پر آئی اے ای اے کا زوردار تھپڑ

تہران- ارنا- ایٹمی توانائي  کی بین الاقوامی ایجنسی آئي اے ای اے نے ملک فلسطین کی  قرار داد کے مسودہ کو پاس کر دیا ہے جو صیہونی حکومت کے لئے ایک زور دار تھپڑ اور فلسطین کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔

 ارنا نے فلسطین کی سرکاری خبررساں ایجنسی وفا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایٹمی توانائي کی بین الاقوامی ایجنسی آئي اے ای اے کے  سڑسٹھویں سالانہ اجلاس میں ملک فلسطین  کے مسودے کی قرار داد پاس کردی گئي۔  

 اس رپورٹ کے مطابق آئي اے ای اے کی جنرل کانفرنس میں،  ایجنسی میں ملک فلسطین کی رکنیت کی قرار داد مصر نے پیش کی جو ایجنسی نے سرکاری طور پر منظور کرلی ۔

اس رپورٹ میں تفصیلات کی طرف کوئی اشارہ کئے بغیر بتایا گیا ہے کہ ایجنسی نے فلسطین کے لئے بعض اہم حقوق اور امتیازات بھی منظور کئے ہیں۔

 مصر کے پیش کردہ اس مسودہ قرار داد کی عرب ملکوں نے جن کا نام نہیں بتایا گیا ہے، گروپ 77 کے رکن ممالک ، چین اورترکیہ نے حمایت کی ۔

 فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایجنسی میں مصر کے مندوب محمد الملا نے اس مسودہ قرار داد کی منظوری کو تاریخی اور فلسطینی قوم کی بڑی کامیابی بتایا ہے۔

  انھوں نے بتایا کہ یہ قرار داد گروپ 77 اور چین کی مکمل حمایت سے  پاس ہوئی ہے۔

  ایجنسی میں فلسطین  کے مستقل مندوب صلاح عبدالشافی نے ان تمام ملکوں کی قدردانی کرتے ہوئے جنہوں نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیئے، اس  کی مخالفت کرنے والے ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے موقف پر نظرثانی کریں اور انسانی حقوق نیز قانونی بین الاقوامی قرار دادوں کا احترام کریں۔

 فلسطین کی سرکاری خبررساں ایجنسی وفا نے بتایا ہے کہ آئی اے ای اے کی جنرل کانفرنس میں بانوے ملکوں نے  اس قرار داد کے حق میں ووٹ دیئے، اکیس نے نیوٹرل ووٹنگ  کی اور پانچ ملکوں نے مخالفت کا اعلان کیا۔  

ہمیں فالو کیجئے @اIRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .