پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی ہے

  پاکستانی ذرائع کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ مطابق جمعے کو صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ایک خود کش بم دھماکے میں کم سے کم 52 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعے کو    مستونگ کی  ایک مسجد کے قریب جشن میلادالنبی کی ایک تقریب سے پہلے خود کش بم دھماکہ ہوا ۔

  ابتدائي رپورٹ  میں   دھماکے میں 7 افرادکے  جاں بحق اور 25 کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی تھی  لیکن بعد میں بتایا گیا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد سو سے زیادہ ہے ۔

 رپورٹوں میں اس دھماکے میں کم سے کم باون افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ۔ جاں بحق ہونے والوں ميں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے ۔    

 زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائي گئی ہے جس کے پیش نظر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

 قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں گزشتہ چند ماہ میں سیکورٹی دستوں اور دہشت گرد گروہوں کے درمیان متعدد جھڑپیں ہوچکی ہیں جن میں داعش سمیت مختلف دہشت گرد گروہوں کے درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .