28 ستمبر، 2023، 11:09 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85242157
T T
0 Persons

لیبلز

امیر عبداللّہیان : آج علاقے میں طاقت کے توازن میں تحریک استقامت کا کردار بے نظیر ہے۔

تہران – ارنا- وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے  مختلف میدانوں میں حزب اللہ کی موثر مجاہدت اور فعالیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کے توازن میں تحریک استقامت کا کردار بے نظیر ہے۔

 ارنا کے مطابق حسین امیر عبداللّہیان نے حجت الاسلام والمسلمین سید عیسی طباطبائي اور ان کے ہمراہ، آنے والے وفد کے ساتھ نشست میں ، ان کی فعالیت اور کوششوں کو امام موسی صدر کی مساعی  کا تسلسل قرار دیا۔

  لبنان کے ممتاز عالم دین حجت الاسلام والمسلمین سید عیسی طباطبائي ایک وفد کے ہمراہ عالم غربت کے مجاہدین کی یاد میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لئے یہاں  آئے تھے اور ابھی ایران میں موجود ہیں۔  

 وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے اس نشست میں کہا کہ لبنان، خطے اور عالم اسلام  میں تحریک استقامت کی سربلندی میں سید عیسی طباطبائی کا کردار  نمایاں اور ممتاز ہے ۔   

حسین امیر عبداللّہیان نے سردار محاذ استقامت شہید جنرل قاسم کی تکریم کرتے ہوئے،اس دور میں جب وہ خود نائب وزیر خارجہ کی حیثیت سے لبنان کے دورے کیا کرتے تھے، حزب اللہ لبنان کے سربراہ سیدحسن نصراللہ اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کی ملاقاتوں کا ذکر کیا اور مختلف میدانوں میں حزب اللہ کی موثر اور بے نظیر مجاہدتوں اور فعالیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج خطے اور دنیا کے توازن میں تحریک  استقامت  کا کردار بے نظیر ہے۔   

  لبنان کے ممتاز عالم دین سید عیسی طباطبائي نے اس نشست میں خود کو ایران، لبنان اور فلسطین کے عوام کا خادم بتایا اور تحریک استقامت نیز حزب اللہ کی خدمت کو اپنے لئے  افتخار قرار دیا ۔

 حجت الاسلام والمسلمین سید عیسی طباطبائی کی عظیم خدمات میں  لبنان میں المنار ٹی وی اور بیت المال کے نام سے  ایک کریڈٹ بینک کی تاسیس، شہید شیخ راغب حرب اور حضرت رسول اعظم کے نام سے دو اسپتالوں، حضرت خویلہ بنت الحسین کے روضے، شہید استقامت سید عباس موسوی کے مقبرے   اورمتعدد تعلیمی اداروں نیز مساجد کی تعمیر نیز تقریبا تیس ثقافتی مراکز کے قیام کا نام لیا جاسکتا ہے۔     

وہ اسی طرح لبنان میں امام خمینی کیمپ، امام خمینی امدادی کمیٹی، حضرت امام مہدی (عج) کے نام سے دینی تعلیم کے متعدد مراکزاور شاہد کے نام سے متعدد کالجوں کے بانی بھی ہیں۔    

 ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .