26 ستمبر، 2023، 8:22 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85239996
T T
0 Persons

لیبلز

ہانگژو ایشیائی کھیل :

 والیبال میں گولڈ میڈل کے ساتھ پوائنٹ  ٹیبل پر ایران چار  درجہ اوپر چلا گیا۔

ہانگژو- ارنا- ہانگژو ایشیائی کھیلوں میں 292  کھلاڑیوں پر مشتمل ایرانی کھلاڑیوں کی  ٹیم،انیسویں ایشیائي کھیلوں کے تیسرے دن والیبال میں سونے  کا اورتائیکوانڈو میں چاندی کا تمغہ حاصل کرکے پوائنٹ ٹیبل پر دسویں نمبر پر پہنچ گئی ۔

 ہانگژو سے ارنا کے  خصوصی نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق  انیسویں ایشیائي کھیلوں کا تیسرا دن ایسی حالت میں اپنے اختتام کو پہنچا کہ ایران کی والیبال ٹیم نے فائنل میں چین کو شکست دے کرسونے کا تمغہ جیت لیا ۔ دوسری طرف ایران کے ترسٹھ کلوسے کم وزن کے تائیکوانڈو کے مقابلے میں ایران کے  کھلاڑی علی رضا حسین پور نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

 والیبال میں سونے کے تمغے کے ساتھ ایرانی کھلاڑیوں کی ٹیم  پوائنٹ ٹیبل پر چار درجہ ترقی کرکے دسویں نمبر پر پہنچ گئی ۔  

 ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

0 Persons

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .