25 ستمبر، 2023، 8:06 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85238862
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے صوبےکرمانشاہ میں ایلامی دور کے آثار قدیمہ کی دریافت

تہران (ارنا) ایران کے آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر کے مطابق، کرمانشاہ میں ایک پہاڑی کی حالیہ کھدائی کے دوران ایلامی دور سے تعلق رکھنے والی1000 سے زیادہ اشیاء دریافت ہوئی ہیں۔

ثقافتی ورثہ اور سیاحت کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ کرمانشاہ میں  ایک پہاڑی میں ہونے والی کھدائیوں میں مٹی کے برتنوں کے ٹکڑوں کے علاوہ اب تک مٹی کے جانوروں کے کئی مجسمے، گنتی کی اشیاء اور مٹی کی مہروں کا ایک بہت بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔

ایران کے صوبےکرمانشاہ میں ایلامی دور کے آثار قدیمہ کی دریافت

مغربی ایران میں اپنی نوعیت کے یہ منفرد آثار چوتھی صدی قبل مسیح میں ابتدائی ایلامائی ثقافت سے تعلق رکھتے ہیں۔

کرمانشاہ کے علاقے تلینہ میں آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر نے یہ بتاتے ہوئے کہ یہ کھدائی ثقافتی ورثہ اور سیاحتی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹوریٹ کی اجازت سے کی گئی ہے، امید ظاہر کی کہ کھدائی کے جاری رہنے سے علاقے میں آباد کاری کی نوعیت اور مکمل تاریخ  سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ 

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .